نوجوان نسل کا روشن مستقبل فروغ تعلیم سے ہی ہو سکتا ہے،ملک شہریار اعوان

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جس انداز میں ظلم زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے ناجانے کیوں عالمی دنیا خاموش ہے ، رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 26 فروری 2022 18:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2022ء) مسلم لیگ ن تلہ گنگ کے راہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شہریار اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کا روشن مستقبل فروغ تعلیم سے ہی ہو سکتا ہے۔سکول کے طلبہ طلبات نے جس طرح پوزیشن حاصل کی ہے اور جس انداز سے ٹیبلو پیش کیے گئے ہیں جتنی تعریف کی جائے کم ہیں ۔وہ منیر پبلک سکول بلکسر کی تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔

چیف ایگزیکٹو منیر پبلک سکول بلکسر سید منیر حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاک فوج سمیت کئی دوسرے سرکاری اداروں میں میرے شاگرد اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جبکہ میرے سکول کے کئی طلبہ و طالبات ڈاکٹر اور انجینئر بن چکے ہیں۔اس اہم تقریب میں والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سکول کی ایک طلبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جس انداز میں ظلم زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے ناجانے کیوں عالمی دنیا خاموش ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان جب خواتین اور بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کیا گیا توشرکاء کی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔بچوں نے کرونا،کشمیر اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرزبچوں میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں