موجودہ حکمرانوں نے ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے،رہنما جمعیت علما اسلام بلوچستان

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:30

موسیٰ خیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر ضلع موسی کے ضلعی امیر مولانا غلام سرور ندیم جنرل سیکرٹری انجینیر جاجی پائیوخان سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاذ اللہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے حکمرانوں نے 22 کروڑ عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی مہنگائی کے طوفان سے قوم کے توجہ ہٹانے کے لیے موجودہ حکمرانوں کے ٹولہ مختلف حربوں میں مصروف ہیں یہ بات انہوں نے موسی خیل ہاوس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے لنگر خانوں کی طرف دیکھلا رہا ہے تبدیلی کے دعوے دار حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک اور 22 کروڑ عوام کا بڑا غرق کردیا نااہل حکمران ملک چلانے کی لائق نہیں ہے آزادی مارچ سے موجودہ حکومت کے تمام حربے قوم کے سامنے اور بے نقاب ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ملک صرف دعووں اور خوشنما نعروں سے نہیں چلتی ہے بلکہ بصیرت اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور نوجوانوں کو روزگا ر دینے سے ملک ترقیاتی وخوشحالی کے راہ پر گامزن ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے نااہل حکمرانوں کو آرام سے چینے نہیں دینگے جمعیت علمائے اسلام آج دلیل و بصیرت کی بنیاد پر ملک حقیقی معنوں میں اپوزیشن کی کردار ادا کررہی ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں