دالبندین نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل، بی ایس او پجار کے کا رکنوں کا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی

جمعہ 16 فروری 2024 23:04

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) دالبندین میں چار جماعتی اتحاد نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل، بی ایس او پجار کے کا رکنوں نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اپنے دفتروں سے ایک ریلی نکالی گئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوتے ہوئے دالبندین پریس کلب کے سامنے پہنچے اور مظاہرہ کیا گیا اور نعرہ بازی کی گی مظاہرین میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی ممبر سردار رفیق شیر بلوچ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری وقار ریکی ،ضلعی ترجمان میر ابراہیم ریگی ،نیشنل پارٹی کے ضلعی رابطہ سیکرٹری محمد بخش بلوچ ،تحصیل سیکرٹری غلام اللہ بلوچ نے ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانی روایت کو برقرار رکھتیہوے الیکشن کے جیتے ہوئے کنڈیڈیٹ کو دھاندلی کے زریعے ہرایا گیا یہ کونسا انصاف ہیں جو دھاندلی زدہ الیکشن کو ہم مشترکہ مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن کیاگیا ہیں ڈاکٹر مالک بلوچ، سردار اختر جان، مینگل،مشر محمود خان اچکزئی، ہرزارہ برادری کے جیتے ہوئے نشستوں کو دوسروں کو دیا گیا ان حلقوں کے لوگ جانتے تک نہیں ہے کہ وہ کیسے کامیاب ہوئے جن لوگوں نے کریشما دیکھایا گیا، اس جدید دور میں ہر عام انسان سمجھتا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہیں، اس طرح عوام کا حق و حقوق نہیں ملتا ہیں اس وقت پورے بلوچستان احتجاج اور دھرنوں میں بھیٹے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوامی مینڈیٹ پر چوروں کی طرح ڈاکہ ڈالنے سے کچھ نہیں ملتا ہیں، بلکہ معاشی تبائی کا سامنا ھوگا، اور ترقی نہیں ہوگاش بلوچستان نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی ، چار جماعتی اتحاد کی صورت میں اس سلیکشن کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی، تاکہ آئندہ اس طرح عوامی مینڈیٹ کو پامال نہ ہوسکھا اور ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں