ڈسکہ میں ویلنٹائن ڈے “یوم حیا” کے طور پر منایا گیا ،اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام حیا واک کا اہتمام

بدھ 14 فروری 2024 19:10

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2024ء) ڈسکہ میں ویلنٹائن ڈے “یوم حیا” کے طور پر منایا گیا اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام حیا واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس حافظ سلمان اعظم ودیگر نے کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو بلند مقام اور حیا سے نوازاہے دنیا کے 8 ممالک میں مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کر کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی گئی ،سوئزرلینڈ جیسے ملک میں حجاب پر پابندی لگا کر اپنا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب کر دیا ہے میرا جسم میری مرضی کا دعویٰ کرنے والے اللہ کے قہر کو دعوت دے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت فحاشی و بے حیائی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے انسانی حقوق کی تنظیمیں بے حیائی کے خلاف آواز کیوں بلند نہیں کرتیں مسلم ممالک غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت سے رجوع کریں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میرا جسم میری مرضی جیسے بے حیائی و فحاشی کے پروگراموں کے خلاف از خود نوٹس لے حیا واک میلاد چوک سے شروع ہوکر ریسٹ ہاؤس چوک میں اختتام پذیر ہوئی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اختتام پر ملکی سلامتی واستحکام اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کی گئی۔

\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں