مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو یکسوں ہوکراپوزیشن کا ساتھ دیناہوگا، حافظ حسین احمد

ایسا نہ ہوا تو کل اقتدار کی باریاں لینے والوں کی اب احتساب کی باریاں لگے گی،ترجمان جمعیت علمائے اسلام

ہفتہ 22 دسمبر 2018 21:06

کوئٹہ /ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اورمتحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اب مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو یکسوں ہوکراپوزیشن کا ساتھ دیناہوگا،ورنہ کل اقتدار کی باریاں لینے والوں کی اب احتساب کی باریاں لگے گی، وہ ہفتہ کو اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں زرداری اور دوبارہ شریف برادران مصالحت کی آس میں مصلحت کا شکار نہ بنتے تو شاید ان کو موجودہ صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے حوالے سے مولانافضل الرحمن کی قیادت میں ایم ایم اے نے کوئٹہ، پشاور ، کراچی ، لاہو ر اورسکھر میں ملین مارچ کیا اور آج مظفرگڑھ میں بھرپورمظاہرہ ہورہا ہے ، لیکن ان تمام پروگراموں میں دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے ٹوکن شرکت بھی نہیں کی۔ حافظ حسین احمد نے کہا اس کے باوجود آج بھی مولانا فضل الرحمن منتشر اور بکھری اپوزیشن کو متحد ویکجا کرنے کے لیے کوشاں ہیں بشرطیکہ بی بی کے میاں اور پنجاب کے میاں برادران سنجیدگی اور استقامت کا مظاہرہ کریں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں