ڈیرہ فیسٹول کے سلسلے میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری

منگل 22 مارچ 2022 00:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2022ء) : ڈیرہ جات فیسٹول کے سلسلے میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے آج بھی نیزہ بازی کے مقابلے جاری رہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ جات فیسٹول اور نیزہ بازی مقابلوں کیلئے فیسٹول میں1500کے قریب گھوڑے شامل ہیں اور شائقین ان مقابلوں کو دیکھنے میں کافی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج بھی نیزہ بازی میں مختلف کلب مقابلے جاری رہے اور شائقین کی بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے موجود رہی۔ اس موقع پر تحصیل میئر عمر امین گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ جیپ ریلی نے کافی مقبولیت حاصل کی اور میلہ اسپا ن جسے کہ اب ڈیرہ جات کا نام دیا گیا ہے گزشتہ دو سال سے کورونا وائرس کے پیش نظر منعقد نہیں ہو پایا تھا مگر اب ڈیرہ جات کے سلسلے میں کافی بہتر انتظامات کیے گئے ہیں اور اس سال بھی پہلے کی طرح 20سے 25ایونٹس شامل کیے گئے ہیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس ایونٹ سے لطف اندوز ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیرہ والوں کیلئے کافی بہتر تفریحی سرگرمیاں مہیا کرتا ہے اور اس طرح کے ایونٹس سے اتحاد ، امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نادر شہزاد خان نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی باہمی کوششوں سے ڈیرہ جات فیسٹول کے دوران لوگوں کو سہولیات اور بہتر تفریحی مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے علاقائی کلچر کو بھی فروغ ملتا ہے۔ ڈیرہ جات فیسٹول کے سلسلے میں کل بھی نیز ہ بازی کے مقابلے ترتیب دئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دودہ، کبڈی، کڑکا، وغیرہ شامل ہوں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں