خواتین کی سہولت کے لیے ورکنگ کے مقامات پر ڈے کئیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں ‘سمیر ا صمد

پنجاب حکومت خواتین کے حقوق اور انکو ترقی کے عمل میں برابری کی سطح پر لانے کے نہ صرف پرعزم ہے ‘سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ

پیر 14 نومبر 2022 18:00

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2022ء) سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب سمیرا صمد نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کی فیصلہ ساز اداروں میں مئوثر و فعال شمولیت اور ہر سطح پر صنفی مساوات کے قیام اور خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے سے ہی مسائل کا خاتمہ ہوگا اور ہمارا ملک ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسڑکٹ پبلک سکول بہاول نگر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ کے صوبائی،ڈویژنل و ضلعی افسران کے علاوہ مختلف شعبوں اور اداروں سے منسلک خواتین نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سمیرا صمد نے مزید کہا کہ خواتین کی سہولت کے لیے ورکنگ کے مقامات پر ڈے کئیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ بھرتی کے عمل میں خواتین کے لیے پندرہ فیصد کوٹہ کے نفاذ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام کمیٹیوں میں خواتین کی 33 فیصد شرکت کے لیے بھرپور اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ معاشرے میں خواتین کو تحفظ،عزت اور وقار کے ساتھ تمام مواقع یکساں طور پر مہیا کیے جاسکیں۔سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کے حقوق اور انکو ترقی کے عمل میں برابری کی سطح پر لانے کے نہ صرف پرعزم ہے بلکہ عملی اقدامات بھی بروئے کار لارہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب خواتین تمام شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں