پاکستانی قوم کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے‘شعیب خان جدون

ہر پاکستانی نے مل کر پوری دنیا کو بھارت کا بھیانک چہرہ اور کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو دکھانا ہے،ڈپٹی کمشنر بہاول نگر

بدھ 5 فروری 2020 16:29

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، ہر پاکستانی نے مل کر پوری دنیا کو بھارت کا بھیانک چہرہ اور کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو دکھانا ہے، حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر تنہا کر دیا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاولنگر کے ہال میں کشمیریوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر منور حسین مگسی، میڈیا نمائندگان، سی ای ایجوکیشن محمد اسلم ڈاکٹر وسیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم احمد، پرنسپل سٹی ہائی سکول اختر علی ،ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ایجوکیشن افسران، پرنسپل ڈی پی ایس میجر ریٹائرڈ اعظم کمال، سرکاری افسران، اساتذہ، سول سوسائٹی ،انجمن تاجران کے نمائندوں اور صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کے نمائندہ فیض رسول جوئیہ ,عمر زمان لالیکا نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کہا کہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد کی آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہے مگر عالمی ضمیر خاموش ہے۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ کشمیریوں نے تحریک آزادی کو زندہ اور متحرک کر رکھا ہے اس پر کشمیر کے عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کی بھر پور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔سیمینار میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے پرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے آزادی کشمیر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے سکول میں یک جہتی کشمیر کے حوالے سے سکول کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا ۔

سیمینار کے بعد ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کی قیادت میں یکجہتی کشمیر کی ریلی بھی نکالی گئی جس میں کشمیر کی آزادی کے فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے ظلم و جبر اور کشمیر کے عوام کی جہدوجہد کی عکاسی کی گئی تھی۔ اس موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں