فیصل آباد، سیکرٹری جنرل پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار کا نورپور میں عابد پہلوان کے ریسلنگ اکھاڑہ کا دورہ

منگل 23 اپریل 2019 22:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سیکرٹری جنرل پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار نے نورپور میں عابد پہلوان کے ریسلنگ اکھاڑہ کا دورہ کیا اور ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے ریسلنگ میٹ کی فراہمی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری فیصل آباد ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک اور دیگر آفیشلز بھی اس موقع پر موجود تھے سیکرٹری جنرل نے ریسلنگ کے کھلاڑیوں کا کھیل بھی دیکھا اور ان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں ریسلنگ کے کھیل کے مزید فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

عابد پہلوان اور سیکرٹری فیصل آباد نے میٹ کی فراہمی پر سیکرٹری جنرل پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے ریسلنگ کے کھیل کو مزید تقویت ملے گی اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں