محبت میں ناکامی یا کچھ اور ،22 سالہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی

ہفتہ 4 مارچ 2023 18:17

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2023ء) محبت میں ناکامی یا کچھ اور ،22سالہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی ۔ سرگودھا روڈ فاروق آباد کیو بی لنک کینال میں نوجوان نے چھلانگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ایک لڑکا نہر کے کنارے کھڑا کسی سے بات کر رہا تھا اور کچھ ہی دیر بعد اس نے نہر میں چھلانگ لگا دی ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کر دیں۔ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے فورا ریسپانس کر کے ڈوبنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ۔ تاحال ابھی تک کامیابی نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں