فاروق آباد،ہارویسٹر کے نیچے آکر 14سالہ نوجوان جاں بحق

بدھ 3 مئی 2023 20:00

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2023ء) ہارویسٹر کے نیچے آکر 14سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ گاں خانپور کے قریب کھیتوں میں کھڑی ہارویسٹر کے نیچے سے چودہ سالہ نوجوان اللہ رکھا گندم اکھٹی کر رہا تھاکہ ہارویسٹر ڈرائیور نے ہارویسٹر چلادیا جس سے نوجوان نیچے آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق لڑکے کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت اللہ رکھا ولد شبیر سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں