غذر سے گلگت جاتے ہوئے کار حادثے کا شکار ،5 افراد شدید زخمی

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) غذر سے گلگت جاتے ہوئے کار گیچ پڑی میں حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے 5 افراد شدید ذخمی ہوگئے، مقامی لوگوں نے بروقت لوگوں کو گاڑی سے نکال لیا، زخمیوں کو فوری طور پر آغاخان ہسپتال سنگل منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غذر پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد جن میں گوہر ایوب ولد یعقوب شاہ، روّوف ولد محمد یعقوب، بی بی دانہ زوجہ محمد یعقوب، محمد یعقوب شاہ اور ڈرائیور آفتاب احمد خان ولد اقبال ساکن غوجلتی سوار تھے جو یاسین سے گلگت جارہے تھے۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں