غذر میں مسافر وین کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

قمر زمان کائرہ کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے رابطہ ،حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 21 جولائی 2023 21:56

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2023ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر غذر کے مطابق مسافر وین گوپس سے حمرن بتھریت جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مسافر وین میں 16 افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مشیر امور کشمیر کا گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں وین حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے اس ضمن میں قمر زمان کائرہ نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے رابطہ کیا جس میں انہوںنے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ سابق الماناک حادثے کے بعد وزیراعظم پاکستان نے حادثات کی روک تھام کے لیے کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی نے حادثات کے روک تھام کے لیے اپنی سفارشات وزیر اعظم آفس کو ارسال کر دی ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ قابل عمل اقدامات کے نفاز کے لیے گلگت بلتستان حکومت ،موٹر وے پولیس حکام اور این ایچ اے باہمی رابطے میں ہیں۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں