دریائے سندھ کے قادر پور کے مقام پر شینک بند کو پڑنے والا شگاف دو دن گذرنے کے باوجود پر نہیں کیا جا سکا

ہفتہ 20 اگست 2022 21:52

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2022ء) دریائے سندھ کے قادر پور کے مقام پر شینک بند کو پڑنے والا شگاف دو دن گذرنے کے باوجود پر نہیں کیا جا سکا، دوسری جانب علاقے سے لوگوں کی حفاظتی مقامات اور عارضی ریلیف کیمپوں میں منتقل کئے جانے کا کام جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق شینک بند کو پڑنے والا شگاف دو سو فٹ سے زائد چوڑا ہوگیا ہے اور اس کو پر کرنے کا کام جاری ہے ، جبکہ علاقے کے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر پہچانے کا کام جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدللہ کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لئے نیمن لانڈی، گورنمنٹ پرائمری اسکول جیون چاچڑ اور گرنمنٹ پرائمری اسکول قادرپور میں تین رلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں پانی میں پہنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے پاکستان نیوی کی ٹیم بھی پہنچ چکی ہی.

متاثرین کے لئے نیمن لانڈھی پر طبی کیمپ قائم کیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمبولینسز اور ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہی. اسی طرح متاثرین کے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہی. ڈپٹی کمشنر محمد عثمان عبداللہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، صورتحال کا 24 گھنٹے جائزہ لیا جارہا ہے، دوسری جانب بارش کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں