-کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کے بارے میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوامی رائے

[بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارت کا بطور ایک انتہا پسند ملک ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے، اقوامِ متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے، عوام

اتوار 17 دسمبر 2023 17:10

م* گلگت بلتستا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2023ء) بھارتی حکومت کی جانب سے لوک سبھا میں متعارف کروائے گئے بل پر کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ اس بل کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنے ناجائز تسلط کو مضبوط کرنا اور آزاد کشمیر میں مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ "بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارت کا بطور ایک انتہا پسند ملک ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے، اقوامِ متحدہ کو نوٹس لینا چاہیئے ،بھارتی آئین کو کشمیر کی عوام نے نہ پہلے کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا پ، "لوک سبھا کا پاس کردہ بل ایک مذاق ہے اور ہم اسکی مذمت کرتے ہیں "بھارت نے اقوامِ متحدہ کے ساتھ کیے گئے سب وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارت کے سابق وزیراعظم نے 2 نومبر 1947 کو کشمیر میں استصوابِ رائے کا وعدہ کیا تھا مگر اسکو قائم نہ رکھ سکا، عالمی دنیا کو اسکا ایکشن لینا چاہئیے

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں