صحافی کی جانب سے کارکنوں کی کم تعداد سے متعلق سوال کرنے پر پی ٹی آئی رہنما بھڑک اٹھے

مقامی رہنما صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی کو لاتیں ماریں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 26 نومبر 2022 16:45

صحافی کی جانب سے کارکنوں کی کم تعداد سے متعلق سوال کرنے پر پی ٹی آئی رہنما بھڑک اٹھے
ہنگو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔26 نومبر 2022ء) ہنگو میں صحافی کی جانب سے کارکنوں کی کم تعداد سے متعلق سوال کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما بھڑک اٹھے۔تفصیلات کے مطابق ہنگو میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی کو لاتیں مارد یں۔ تحریک انصاف کے مارچ کیلئے گاڑیاں زیادہ منگوانے اور کارکنان کی کم تعداد لانے پر ایک صحافی نے تحریک انصاف کے ویلیج چیئرمین گل باغ محمد عارف اورکزئی سے سوال کیا کہ کیا آپ ناکام نہیں جا رہے، آپ کے ساتھ کتنے کارکن ہیں، اپنی گاڑیوں کو دیکھیں اور کارکنوں (کی تعداد) کو دیکھیں صحافی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے پی ٹی آئی کے ویلیج چیئرمین نے صحافی کو زد و کوب کیا جس پھر وہاں موجود لوگوں نے صحافی کو بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما محمد عارف نے سوال پر صحافی کو لات بھی ماری۔

(جاری ہے)

۔قبل ازیں بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے ہر رکن اسمبلی کو تین ہزار افراد لانے کا پابند کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے قافلے کو ہر صورت دوپہر ایک بجے فیض آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پر لانگ مارچ میں شرکت کے لیے خیبر پختونخوا سے پارٹی کارکنان کے قافلے آج روانہ ہوں گے۔ صوبائی صدر پرویز خٹک کی قیادت میں ریلی کا آغاز صبح موٹروے انٹرچینج سے ہوگا۔مختلف اضلاع کے جلوس مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔ہر رکن اسمبلی کو دو سے تین ہزار افراد لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔جب کہ مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے قافلے راولپنڈی کی جانب رواں دواں ہیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں