ھنگو،پولیس کا سرچ آپریشن ،مختلف علاقوں سے خطرناک مجرم اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افرادگرفتار

منگل 30 اکتوبر 2018 17:40

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2018ء) ہنگوپولیس کے جاری سرچ آپریشن میں مختلف علاقوں سے خطرناک مجرم اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افرادگرفتار کرلئے۔گرفتارافرادسے اسلحہ ومنشیات برآمدکرلی گئی۔آپریشنزکاانعقادضلع بھرکے مختلف علاقوں کندوکلے،سرک دانہ،سپین خاوری، سروزئی،جھنڈی درسمند،درسمند اورٹل وغیرہ میں کیاگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کے دفترسے جاری پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ دودنوں کے دوران جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف ہنگوپولیس کے جاری سرچ اپریشن میں تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل کے مختلف علاقوں سروزئی،درسمند،جھنڈی درسمند،ٹل وغیرہ میں متعلقہ ایس ایچ اوزنے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں کامیاب کاروائیوں میں مجموعی طورپر4خطرناک مجرم اشتہاریوں سمیت15جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے قبضے سی2کلاشنکوف 1رائفل4پستول2چارجرز،درجنوں مختلف بورکے کارتوس580گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو پیرشہاب علی شاہ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ لوگوں کی جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہے۔جرائم کے سدباب اورانسدادکیلئے ہنگو پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں اورعلاقائی امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کی راہ میں روکاوٹیں ڈالنے والوں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں