ہنگو ،پولیس ،سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری کے مابین تبادلہ ،زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 15 نومبر 2023 21:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2023ء) ہنگو میں پولیس اور سنگین جرائم میں خیبرپختونخوا پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں اشتہاری مجرم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ پولیس تھانیدار بلٹ پروف کی وجہ سے بال بال بچ گئے۔ہنگو پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار احمدخان نے خفیہ اطلاع ملنے پر انتہائی مطلوب اشتہاری عادل الرحمن کی گرفتاری کے لئے آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کردی جس پر ڈی ایس پی امجد حسین کی قیادت میں ایس ایچ او فیاض خان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پولیس سٹیشن ہنگو کی حدود میں واقع نواحی علاقہ حیات آبادپہنچے جہاں پہلے سے موجود اشتہاری ملزم عادل الرحمن ولد شیرالرحمن نے پولیس پارٹی پر 30 بور پستول سے فائرنگ شروع کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھی اپنی حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اشتہاری مجرم زخمی حالت میں 30 بور پستول کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ بعدازاں ملزم کو علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہنگو پہنچادیا گیا۔پولیس کے مطابق زیرحراست اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے اے ایس آئی یقین علی بلٹ پروف جیکٹ پر لگ کر محفوظ رہا۔ پولیس نے اشتہاری ملزم کے خلاف کئی مقدمات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیرحراست زخمی اشتہاری مجرم خیبرپختونخوا پولیس کو مختلف جرائم میں مطلوب تھا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں