اورکزئی ضلع میں جرگوں کے انعقاد پر پابندی کے متعلق پروپیگنڈہ بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی مشترکہ پریس ریلیز

ہفتہ 18 نومبر 2023 17:38

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2023ء) اورکزئی ضلع میں جرگوں کے انعقاد پر پابندی کے متعلق پروپیگنڈہ بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں،محکمہ داخلہ کی طرف سے تمام اضلاع میں جلسوں،جلوسوں اور سیاسی و مذہبی اجتماعات کے لیے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت لینے کے احکامات جاری ہیں،ان احکامات کا مقصد سیکیورٹی انتظامات کر کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،ضلعی انتظامیہ اور پولیس قبائلی روایات اور رواج سے باخبر اور ان کا احترام کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی طرف سے جاری مشترکہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ قبائلی ضلع اورکزئی میں بعض شرپسند پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں کہ اورکزئی کی انتظامیہ حجروں،محلوں اور مساجد میں جرگوں کے انعقاد پر پابندی لگا رہی ہے،یہ پروپیگنڈہ شر انگیز اور اورکزئی کے عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے ،اورکزئی انتظامیہ ایسے پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور وہ واضح کرتی ہے کہ سیاسی،مذہبی اجتماعات اور جلسوں،جلوسوں کے انعقاد سے پہلے انتظامیہ سے اجازت لینے کے احکامات صوبائی محکمہ داخلہ نے دیے ہیں جن کا مقصد ان ایونٹس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اورکزئی انتظامیہ قبائلی دستور،رسم و رواج اور قبائلی روایات سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور وہ ان کا مکمل احترام کرتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں