گھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد

پیر 15 اپریل 2024 17:03

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) تھانہ حطار پولیس نےگھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔تھانہ حطار کی حدود کامل پور میں مورخہ 09.04.2024 کو گھریلو تنازعہ پر ملزم بشارت نے اپنی بیوی کو بذریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کیا،مقتولہ کے بھائی خضر حیات کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.109 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP ) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خانپور اور ایس ایچ او حطار کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ حطار امتیاز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد بشارت ولد ولد اکبر سکنہ کامل پور کو گرفتار کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔ \378

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں