تھانہ ناڑہ آمازئی پولیس کا پوست کی کاشت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کا سلسلہ جاری

بدھ 17 اپریل 2024 17:35

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP) کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ ناڑہ آمازئی منیر حیات خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ بشیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے انور خان ولد لال خان اور نواب خان ولد افسر خان سکنان بیٹ گلی جہنوں نے اپنی اراضی میں پوست کاشت کی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

پوست کو تلف اور قبضہ پولیس میں کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔ \378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں