بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی ضلع ہرنائی کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

جمعہ 5 جولائی 2019 15:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی ضلع ہرنائی کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ قائم کرکے عہدیداروں کو علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھایا گیا اس موقع پر ایکشن کمیٹی میں شامل تنظیموں ،سیسا، بی،پی،ایل،اے،جی، ٹی ،اے،بی ، سمیت تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی ضلع ہرنائی کے عہدیداروں نے اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان اساتذہ کو ملک کے دیگر صوبوں کے طرز پر تمام مرعات دی جائے انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات میں وفاق، سندھ اور پنجاب کی طرح دوران تعطیلات کنونس الاوُنس کی کٹوتی کا خاتمہ بلوچستان میں وفاقی اداروں کے ملازمین ودیگر صوبائی محکموں کی طرز پرہائوس ریکیوزیشن کی ادائیگی،کالج وسکول اساتذہ کی اپ گریڈیشن ،کالا قانون لازمی تعلیمی ایکٹ 2018 کا خاتمہ۔

(جاری ہے)

(2006 )سے زیر التوا اساتذہ کے %50 پروموشن کوٹہ پر عمل درآمد،کالج اساتذہ کے لئے ہائر اجوکیشن الاوُنس کی منظوری،محکمہ تعلیم کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء ، بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں ضلعی انتظامیہ اور غیر سرکاری اداروں کی بے جا مداخلت کا خاتمہ،محکمہ تعلیم میں سینئر پوسٹوں پر جونیئرز کی تعیناتی کی روک تھام، بلوچستان پیکج اساتذہ کی تین سالہ کنٹریکٹ مدت سے مستقلی،محکمہ تعلیم میں منسٹریل سٹاف کی بروقت پروموش،تعلیمی اداروں میں بنیادی ضروریات وسہولیات کی فراہمی ،سالانہ بی پی ایل اے ریسرچ فنڈ کی منظوری،کوئٹہ میں پروفیسرز گیسٹ ہاوُس کا قیام،محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کو سیکرٹریٹ ملازمین کی طرز پر یوٹیلٹی الاوُنس کی ادائیگی مطالبات شامل ہے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات پر صوبائی حکومت اور بیوروکریسی عرصہ دراز سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور اساتذہ تنظیمں ہمیشہ ٹبیل ٹاک اور صبر کا مظاہرہ کرتے آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپنے مطالبات کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں