۔ ملک آئین سے روگردانی کے نتیجے میں بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے ،ان بحرانوں سے نکلنے کاواحد حل آئین کی بالادستی ہے ،مقررین

جمعہ 2 فروری 2024 22:30

) ہرنائی +زیارت (آن لائن) ملک آئین سے روگردانی کے نتیجے میں بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے ،ان بحرانوں سے نکلنے کاواحد حل آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ، جمہور کی حکمرانی ، قانون کی حکمرانی ، قوموں کے برابری پر مبنی حقیقی فیڈریشن کے قیام ، سیاست میں عدم مداخلت ، شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی ہر قسم کے گھمبیر حالات میں پشتونخواوطن کی ملی وحدت ملی تشخص کی بحالی ،قومی صوبے کے قیام ، اُس میں پشتونخوا وطن کی قومی جمہوری اقتدار قائم کرنے ، قومی وسائل پر اختیار حاصل کرنے ، پشتو زبان کو قومی ،سرکاری ،علمی ، تعلیمی زبان کا درجہ دلانے ، اس پشتون بلوچ صوبے میں قومی برابری ، ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قوموں کی برابری پر مشتمل رضاکارانہ فیڈریشن کی تشکیل اور سیاست میں ملکی اداروں کی مداخلت کے خاتمے اور ملک کے ہر ادارے کو ملکی آئین کا پابند بنانے کیلئے پشتونخوامیپ کے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپنی سیاسی جمہوری جدوجہد کو جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے دوران ضلع ہرنائی ، ضلع زیارت سنجاوی سے ہزاروںافراد کی پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت سے پشتون قومی تحریک کو مزید تقویت حاصل ہوگی ہم اپنے تمام عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بروقت درست فیصلہ کرتے ہوئے پشتونخوامیپ کے صفوں میں شمولیت اختیار کی اور بجاء طورپر یہ امید رکھتے ہیں کہ آپ لوگ جاری جدوجہد میں ہمارا بھرپور ساتھ دینگے اور خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سمیت دیگر شہدا واکابرین کے ملی ارمانوں کی تکمیل کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہ پی بی7ہرنائی کم زیارت سے پارٹی کے امیدوار عبدالرحیم زیارتوال ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حلقہ این اے 253سے پارٹی کے امیدوار سردار حبیب الرحمن دومڑ ، ضلع ہرنائی وزیارت کے ضلعی ایگزیکٹیوز ودیگر رہنمائوں انتخابی مہم کے دوران مختلف عوامی اجتماعات، شمولیت کے پروگراموں ،انتخابی دفتر کے افتتاحی تقاریب، پارٹی امیدواروں کے حق میں حمایتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ضلع زیارت، سنجاوی اور بالخصوص ضلع ہرنائی میں ہزاروں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اورعوام نان شبینہ کیلئے محتاج ہیں ، حکومت غریب عوام کی مشکلات سے غافل اور غیر سنجیدہ ہے ، آئے روز بجلی ، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی پٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید مشکلات واذیت سے دوچا رکرنے سے گریز کرے۔ مقررین نے کہا کہ اس پشتون بلوچ صوبے میں پشتون بلوچ دو سیال وبرابر اقوام ہیں اور پشتون قوم کی برابری کا حق تسلیم کرنا ناگزیر ہے ۔ حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری میں 30لاکھ پشتون آبادی پر کٹ لگانے اور پھر اس کے نتیجے میں بننے والی حلقہ بندیوں میں پشتونوںکے ساتھ بدترین ناانصافی کی گئی ، پشتونوں کو حق نمائندگی اور اپنے جائز حقوق سے محروم رکھنے کیلئے یہ ناروااقدامات کیئے گئے جس کے خلاف صرف پشتونخواملی عوامی پارٹی نے احتجاج ریکارڈ کرایا اور اپنے عوام کو ان کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں سے آگاہ کیا۔

مقررین نے کہا کہ عوام سے اپیل کی کہ وہ 8فروری کے انتخابات میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے پارٹی کے انتخابی نشان’’درخت‘‘ پر اپنا مہر لگائیں ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں