ًمرحوم رہنماوں نے سیاسی جدوجہد میں نظریات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،مشترکہ بیان

جمعہ 8 مارچ 2024 21:25

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیرِ اہتمام ھرنائی میں پشتون قومی، سیاسی تحریک کے جمہوری و ترقی پسند سیاسی رہنماوں سابق سنیٹر اور این ڈی ایم کے آئینی کمیٹی کے رکن محترم مرحوم اکرم شاہ لالا اور شہید لطیف لالا آفریدی کی پہلی برسی کے موقع پرپارٹی کے صوبائی صدر احمد جان خان کی صدارت میں تقریب کا انعقاد ہوا۔

جس سے پارٹی رہنماں احمد جان خان ،بہرام شاہ، طاہر شاہ، عصمت اللہ شاہ اور حافظ شیر خان نے خطابات کیا۔مقررین نے محترم اکرم شاہ لالا اور شہید لطیف لالا ایڈووکیٹ کو ان کی قومی ،جمہوری خدمات ،جدوجہد و قربانیوںپر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم رہنماوں نے پشتون و دیگر محکوم اقوام کی قومی، جمہوری، ثقافتی حقوق و اختیارات کے حصول اور تاریخی افغانستان کے استقلال کے دفاع اور امن اور پشتون قومی سیاسی پارٹی کی قیام اور ملکی تاریخ کے مختلف ادوار میں جمہوری قوتوں اور محکوم اقوام کے قومی جمہوری محاذ کی تشکیل کیلئے عملاً کردار ادا کیا اور نصف صدی پر محیط سیاسی جدوجہد کی اور اس راہ میں قربانیوں کی پر افتخار تاریخ رقم کی جو پشتون قومی سیاسی تاریخ کا اہم باب ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم رہنماوں نے سیاسی جدوجہد میں نظریات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی فکر وعمل میں یکسانیت اور سیاسی بصیرت، برداشت، استقامت کے حامل زیرک سیاسی رہنما تھے۔ مقررین نے کہا کہ قومی و جمہوری اور نیشنلزم کے ترقی پسند سیاست کو توانا کرنے اور استعماری و آمرانہ قوتوں کو شکست دیکر قوموں و عوام کو با اختیار بنانے کیلئیمرحوم اکرم شاہ خان اور شہید لطیف لالا ایڈووکیٹ کی نظریات اور اصولوں کو مشعل راہ بنانا ھوگا۔

پارٹی رہنماں نے کہاکہ تاریخی افغانستان پر بندوق کی نوک پر عالمی اور اسلام آباد کے استعماری قوتوں کے ذریعے مسلط کردہ گروہ اور پشتونخوا وطن پر مسلط دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر سے متعلق پشتون قومی تحریک کے پارٹیوں کو اپنی پالیسیوں کی تشکیل میں احتیاط کرنی ھوگی اور سیاسی جوڑ توڑ اور مفادات کیلئے نظریات و اصولوں اور پشتون افغان ملت کے احساسات و جذبات اور حقائق پر سمجھوتہ کرنے سے گریز کرنا ھوگا۔

پشتون افغان عوام نے ان رجعتی قوتوں اور دہشت گرد عناصر کیخلاف جمہوری مزاحمت جاری رکھی ہے اور اس صورتحال میں قومی تحریک کی پارٹیوں کو ان عناصر سے مصلحت و مفاہمت کی بجائے قومی اور ملی مفادات کو اولیت دینیکی ذمہ داری پوری کرنی ھوگی۔ مقررین نے کہا کہ ریاست کا المیہ یہ ھے کہ اس کے بیانیے کے مطابق ریاست کے محافظ ملک، آئین و قانون اور عوام کی بجائے فوجی جرنیل اور آمرانہ قوتیں ہیں۔

ریاست کے اس غلط بیانیے کو درست کرنے کی ضرورت ھے اور جرنیل شاہی کے نظام کو ختم کرنے سے ملک کا موجودہ سیاسی، معاشی، عدالتی، سماجی اور انتظامی بحران حل ھوسکتا ھے۔ حالیہ الیکشن میں اداروں کی جانب سے بدترین مداخلت اور اربوں روپے پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کو فروخت کرکے عوام کی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا اور این ڈی ایم سمیت تمام قوم پرست پارٹیوں کو پارلیمنٹ سے روکا گیا ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کرکے ریاستی اداروں اور فورسز نے وزیرستان میں پارٹی کے پرامن جمہوری احتجاج پر فائرنگ کرکے پارٹی چیرمین محسن داوڑ سمیت دیگر کو زخمی اور چار کارکنوں کو شہید کرکے ریاستی دہشت گردی کا ایک اور بدترین و پشتون دشمن اقدام اٹھایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت و حالات کی اولین ضرورت اور عوام کا قومی مطالبہ ھے کہ ریاست کے ان پشتون بلوچ دشمن قوتوں اور جرنیل شاہی نظام کے خاتمے کیلئے تمام جمہوری و ترقی پسند اور نیشنلسٹ سیاسی پارٹیاں سیاسی جمہوری محاذ کی تشکیل کرے۔۔ تاکہ ملک میں جمہوری کی حکمرانی اور قوموں و عوام کی قومی، جمہوری حقوق و اختیارات کا حصول اور ملکی سیاست و معیشت پر آمرانہ قوتوں کا قبضہ ختم ھوسکیں۔

آخر میں مرحوم اکرم شاہ لالا، ایڈوکیٹ مرحوم لطیف خان آفریدی کے بلند درجات اور چیرمین محسن خان داوڑ کی صحت یابی کے لیے دعا کی گی۔مقررین نے پشتون بلوچ اقوام و عوام اور بالخصوص ضلع ھرنائی کے عوام پر مسلط دہشت گردی،بھتہ خوری، بدامنی،لاقانونیت، چوری ڈکیتی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ کول مائینز اور دیگر کاروبار پر مسلط بھتہ خوری کے ساتھ ساتھ کچھ ھرنائی، ھرنائی سنجاوی روڈز کی تعمیر کو بند کرنے، موبائل نیٹ ورک کی بندش کے بعد اب ھرنائی کے ٹرکوں کو لوٹنے کی عوام دشمن اقدامات شروع کیے گئے ہیں جس کیخلاف ایک بار پھر عوامی احتجاجی تحریک کا آغاز تمام سیاسی پارٹیوں کا فریضہ ھے۔

اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اس عوامی مسئلے پر اپنے عوام کے ساتھ ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں