حیدرآباد میں معمولی بارش نے سندھ حکومت و میئر اور چئیرمینوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا

اتوار 14 اپریل 2024 21:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) حیدرآباد میں معمولی بارش نے سندھ حکومت و میئر اور چئیرمینوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ سے رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حیدرآباد میں معمولی بارش کے باعث نظام زندگی معطل ہونے اور شہریوں کو مشکلات کا شکار ہونے کا باعث سندھ حکومت میئر حیدرآباد و چیئرمنز کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی بارش کی پیشگوئی ایک ہفتے پہلے سے کی گئی تھی اور سندھ حکومت کے وزرا کے نالوں کی صفائی کے بلند بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے گزشتہ بارشوں میں نمائشی بیانات و اقدامات کا اثر عام دنوں میں ہی سیوریج نالوں کے بند ہونے اور روڈز پر سیوریج پانی کے کھڑا ہونے کی صورت میں نظر آتا ہے، سندھ حکومت کے وزرا، نام نہاد بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں سے غائب ہیں اور ان کی کارکردگی ان کا منہ بولتا ثبوت ہے اب بھی وقت ہے کہ وہ نظام کی درستگی کے لئے کام کرے مئیر حیدرآباد، ٹان چیئرمین، یو سی چیئرمین اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں لیکن جس طرح وہ دھاندلی سے منتخب ہوئے ہیں انہوں نے بلدیاتی وسائل کا بے دریغ استعمال اور فنڈز کو ہی منظور نظر جان لیا ہے، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حیدرآباد کے مسائل پر توجہ دے اور ہنگامی فنڈز کے ذریعے نالوں و سیوریج کے نظام کو درست کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں