ْعمران 100دن نہیں 1825دنوں کا حساب دے ، اس نے 2013 میں جو منشور دیا اس پر عمل ہی نہیں کیا
ترقی کا سفر ٹی20 نہیں ٹیسٹ میچ ہے ، دہشتگردی کا خاتمہ ترقی کے سفر کیلئے ضروری ہے، دہشتگردوں اور دہشت گرد رویوں کو ختم کرنا ہے ،وفاقی وزیر احسن اقبال
پیر 21 مئی 2018 23:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کسی بزدل نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی ، اللہ نے چاہا تو احسن اقبال سی پیک مکمل کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ چائنا ایڈ کا نیا ادارہ بن چکا جو رعایتی قرضوں اور گرانٹ کو دیکھے گا ،ہم نے سی پیک منصوبون کی پیش رفت کا جائزہ لیا ، صوبون کو سی پیک منصوبوں کے ہائی ویز منصوبوں کی فزیبلٹی ستمبر تک مکمل کرنے کا کہا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد مین خصوصی اقتصادی زون کو نئے ایئر پورٹ کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا ۔ حکومت سندھ اور ریلوے منسٹری کو کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون منصوبوں کیلئے تنازعات چار ہفتے کے اندر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سی پیک کی ذمہ داری دی ، سی پیک کا سفر ہماری حکومت اور میرے لئے یاد گا ر ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے، سی پیک کے خلاف بہت شازشیں کی گئی اور اب بھی کی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک بزدل نے میرے جسم میں بھی گولی داغی جو ہمیشہ جسم میں رہے گی ، مجھے گولی لگی تو محسوس ہوا کہ اللہ نے سی پیک مکمل کرنے کیلئے دوبارہ موقعہ دیا ۔ وفاقی وزیر ے کہا کہ تمام وزرائے اعلی نے سی پیک کی مکمل سپورٹ کی ، ہم نے سی پیک کا سفر جاری رکھنا ہے، ہمیں ایشن ٹائیگر بننا ہے، اقتصادی ترقی کے سفر کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، میں امید کرتا ہوں کہ قوم کا ووٹ اقتصادی ترقی کیلئے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کو شروع کر نے کیلئے درکار جلد مکمل کریں ، گوادر کی آبادی آئندہ بیس سال میں بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر ٹی20 نہیں ٹیسٹ میچ ہے ، دہشتگردی کا خاتمہ ترقی کے سفر کیلئے ضروری ہے ، دہشتگردوں اور دہشت گرد رویوں کو ختم کرنا ہے ، نفرت کا بیانیہ ختم کرنا ہے تاکہ دہشتگردی کو ختم کیا جائے ، نومبر میں چین میں نمائش کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چین کی منتقل ہونے والی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق مراعات دیں گے ،چین کے ساتھ زرعی اور اجناس کی تجارت میں مشکالات کے خاتمے کیلئے دس دن میں روڈ میپ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں لوگوں کا ووٹ اقتصادی کامیابی کیلئے ہو گا ، ستر سال ہم جیو پولیٹیکل گیمز کا حصہ رہے، ہم نے جیو اکنامکس کو ملک کا حصہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سو دن کا لولی پوپ مت دیں ،قوم کو بتائیں خیبر پختونخواہ کے عوام کو کیا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ بعد الیکشن ہو رہے ہیں، پاکستانی عوام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار