قومی اسمبلی ،وزیراعظم کی ایران میں کی گئی تقریر پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان خوب گرما گرمی
وفاقی وزیر مواصلات کے خطاب کے دور ان اپوزیشن نے ’’نو بے بی نو ‘روبے بی رو ‘گوبے بی گو ‘‘کے نعرے اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے آگے سیڑھیوں پر بیٹھ گئے
منگل 23 اپریل 2019 16:28
(جاری ہے)
اجلاس کے درو ان وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے وزیراعظم کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جرمنی اور فرانس کہنا چاہ رہے تھے، ان کی زبان پھسل گئی، وزیر اعظم کا آدھا جملہ دھرایا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی کی رکن حنا ربانی نے کہا کہ اس ملک کا مذاق بنتا دیکھ کر ہم اب اس ملک کیلئے پریشان ہیں، کسی دوسرے ملک کے ساتھ بات چیت کرنے سے کوئی یار نہیں بن جاتا، حکومت کی ناختم ہونے والی غلطیاں جاری ہیں۔
حنا ربانی کھر نے تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا جو کہتا ہے کہ ملک کو درست کیا جائے تو اس کو ملک دشمن کہا جاتا ہے، ہم اپنے لیے نہیں بلکہ اس ملک کا مذاق بنتے دیکھ کر پریشان ہیں۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ روز لیکچر دئیے جارہے ہیں کہ افغانستان میں کیسی حکومت بننی چاہیے ، اگر ریاست چلانے کے لیے آپ کو ٹریننگ چاہیے تو پہلے ٹریننگ لیں اور پھر سلیکٹ ہوکر آئیں۔حنا ربانی کھر کے بعد ڈپٹی سپیکر نے وزیر مواصلات مراد سعید نے اظہار خیال کیلئے مائیک دیا تو اپوزیشن نے شدید شور شرابا کرتے ہوئے گو بے بی گو کے نعرے لگائے اور ڈیسک بجاتے رہے جس پر مراد سعید نے کہا کہ ان کو علم ہے کہ میں نے ان کو آئینہ دکھانا ہے اس لیے یہ شور کررہے ہیں۔اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے آگے سیڑھیوں پر بیٹھ گئے جس پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے انہیں اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔اس دوران دونوں فریقین میں خوب تلخ کلامی ہوئی اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کے آگے دھرنا دیا اور شدید شورشرابہ کیا جس کے باعث مراد سعید کو ایئر فون کان پر لگاکر تقریر کر نا پڑی ۔ مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حادثاتی طور پر پارٹی کے چیئرمین بن گئے ہیں، بلاول اتنی سی عمر میں کمپنی کے چیئرمین بنے تو خوش تاہم جب سوال ہو کہ پیسا کہاں سے آیا تو غصہ ہوجاتے ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ بلاول کے ابو اور پھوپھو کے اکاؤنٹ میں کرپشن کے پیسے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آٹھ ماہ میں سڑکوں پر سونے والوں کو پناہ گاہیں دیں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی بتائے حسین حقانی جیسے غدار کو کس نے لگایا، جب پاکستانی فوج بھارتی طیارے گرا رہی تھی تب بلاول بھارت کا مقدمہ لڑ رہا تھا، یہ کون کہہ رہا تھا پاکستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے۔مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور مچاتے ہوئے نو بے بی نو اور رو بے بی رو کے نعرے لگاتے رہے ، اپوزیشن نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور دھرنا دیتے ہوئے گو نیازی گو نیازی گو کے بھی نعرے لگائے۔ ڈپٹی اسپیکر نے نماز کا وقفہ کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
پولیس تاجر برادری کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی، سید علی ناصر رضوی
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر ..
ایوان بالا کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی
بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب
مہرگڑھ یوتھ لیڈرز کی33 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف