ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد،لاہور سرگودھا، پشاور ، مردا،،کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 ستمبر 2019 11:30

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2019ء) : گرمیوں کی ستائی عوام کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری آئی ہے۔محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد ، کشمیر میں کہیں کہیں اور لاہور سرگودھا مالاکنڈ ، پشاور ، مردان،،کوہاٹ اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔کاشتکار حضرات کیلئے اطلاع ہے کہ اگلے چند روز کے دوران جنوبی پنجاب اور صوبہ سندھ میں کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم سرگودہا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سرگودہا (ایئر پورٹ 16) اورجھنگ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 اور سبی میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جب کہ دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے کی بجائے مزید بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویو آئے گی جس باعث شہر کا موسم مزید گرم ہو جائے گا۔ ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباو بننے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بننے کے باعث ہی شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

اس دوران شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباو بننے کے بعد اس کم دباو کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔ تاہم جہاں کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، وہیں ہوا کے کم دباو کے زیر اثر ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران شہر قائد کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں