اگرمورل بنیادوں پر الیکشن ہوتا تو عمران خان کا وزیراعظم بننا مشکل ہوتا

پاکستان میں کرپشن اور مورل بنیادوں پر ووٹ نہیں ڈالے جاتے بلکہ مفادات دیکھے جاتے ہیں۔ صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2021 12:37

اگرمورل بنیادوں پر الیکشن ہوتا تو عمران خان کا وزیراعظم بننا مشکل ہوتا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ اگرمورل بنیادوں پر الیکشن ہوتا تو عمران خان کا وزیراعظم بننا مشکل ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں گذشتہ ڈھائی سال میں نئی روح پیدا ہوئی ہے۔ دوسرا انہوں نے پی ٹی آئی سے وش لسٹ پیش کی ہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ میرے خیال میں کہ جب ایک مرتبہ چیزیں کُھل کر سامنے آجائیں تو دوبارہ اُن کو اکٹھا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

حکمران جماعت کی بیت سی چیزیں ان کے ہاتھ سے نکلتی جا رہی ہیں جس کی ایک بڑی وجہ ان کا اپنا رویہ ہے۔ انہوں نے اپنے ارد گرد جیسے لوگ رکھے ہوئے ہیں اور جو کابینہ بنائی ہوئی ہے ، ان میں سیاسی لوگ کم نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کے اپنے وزیر کہتے تھے کہ عمران خان نے نان الیکٹڈ لوگوں کو اپنے ارد گرد رکھا ہوا ہے۔ ان کے تین چار گروپس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کا کارڈ کھیل رہی ہیں اور وہ کیوں نہ کھیلیں؟ پیپلز پارٹی سندھ کا کارڈ کھیلتی رہی ہے اور خود پی ٹی آئی نے کافی عرصہ پختونوں کا کارڈ کھیلا ہے اور وہاں سے سیٹیں لیں۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان کو کاؤنٹر کرنے کے لیے مریم نواز نے پنجاب سے اپنے ووٹ بینک کو اُبھارنا شروع کیا ہے۔ کیونکہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گی تو انہیں ووٹ نہیں ملیں گے۔ عمران خان اور ان کے ایڈوائزرز نے مریم نواز پر گولہ باری شروع کر دی ہے ، اب اگر وزیراعظم ایک شخصیت کو اہمیت دے رہا ہے تو یہ ایک پیغام ہے کہ اگر آپ نے ملک کے وزیراعظم کو چیلنج کرنا ہے تو اس کے لیے بہترین کاؤنٹر مریم نواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست نہ کرپشن کی بنیاد پر چلتی ہے اور نہ ہی مورالٹی کی بنیاد پر چلتی ہے کیونکہ اگر مورل بنیادوں پر حکومت بنتی تو عمران خان کہیں پر بھی سیاست نہیں کر سکتے تھے، اگر کرپشن کی بنیادوں پر دیکھا جاتا تو نواز شریف اور زرداری کہیں نظر نہ آتے۔ اس ملک میں کرپشن اور مورالٹی کی بنیاد پر ووٹ نہیں ڈالے جاتے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں