اسلامی یونیورسٹی میں سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
جامعات کے سربراہان ،محققین، دانشوروں نے خراج عقیدت پیش کیا جامعات مسئلہ کشمیر پر مباحثوں اور تحقیق کا انعقاد کریں، سردار عتیق کشمیر میں جاری بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں نے انسانی تاریخ کو شرما دیا ہے، ڈاکٹر معصوم یاسین زئی
اتوار 3 اکتوبر 2021 17:15
(جاری ہے)
.ریفرنس کی صدارت ریکٹر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کی. انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم بھی اس مقصد کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں تاکہ خطہ کشمیر کو آزادی کا حق ملی.
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، اسلامی یونیورسٹی نے ہمیشہ کشمیر کے مسلہ کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہی.انہوں نے اقوام عالم پر زور دیا کہ کشمیر میں جاری بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں نے انسانی تاریخ کو شرما دیا ہے، ستر سالوں سے بھارتی جبرو تشدد کو دیکھ کر بھی عالمی برادری آنکھ بند کیے ہوے جو افسوسناک ہی. انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد اسلامی یونیورسٹی میں کشمیر ڈیسک قائم کیاتاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی بیانیہ عام کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں. انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرکے دشمن کے ظلم کو نے نقاب کریں. انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی میں حصہ ڈالنا ہماری قومی و دینی فریضہ ہی.وائس چانسلر آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد کلیم عباسی نے سید علی گیلانی کی خدمات اور عالمی میڈیا کے عزم مصمم کے اعتراف کا ذکر کیا. انہوں نے کہا کہ بھارت کی غاصبانہ پالیسی بڑھ رہی ہی. بھارت کے زور لگانے کے باوجود بھی سید علی گیلانی اور برہان وانی و مقبول بٹ جیسے لیڈروں کی قربانیوں کے باعث مسئلہ کشمیر شد ومد سے زندہ ہی. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں نے کشمیریوں کو جو حوصلہ دیا اس نے دشمن کی آواز کو دبانے میں ناکام کر دیا. انہوں نے کہاکہ کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان کا بلا تنخواہ سپاہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ سید علی گیلانی کا ذکر ہر اس جگہ ہوگا جہاں قوموں کی آزادی کا ذکر ہوگا، بیاسی سالہ زندگی میں دشمن کے خلاف چٹان کی طرح ڈٹے رہے، انہوں نے کہا کہ جو شمع علی گیلانی نے جلائی اس کو ہمیں بجھنے نہیں دینا حتی کہ کشمیریوں کو ان کا حق مل جای. ان کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی جدوجہد آزادی کا عظیم استعارہ ہیں، سید علی گیلانی کی پوری زندگی عزم مصمم اور بے لوث جدوجہد کی عظیم مثال ہی.تقریب کے منتظم اور آئی آر ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامین نے کہا کہ سید علی گیلانی کی خدمات اور جدوجہد کا اعتراف ہم پر قرض ہی. انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام پاکستان کی دس جامعات میں پیش کیا جا رہا ہے جس میں ان تمام جامعات کے سربراہان بھی شریک ہیں-پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی نے کہا کہ سید گیلانی عظیم رہنما تھے جن کے دشمن بھی معترف تھے، ان کی عشروں پر محیط جیلیں کاٹیں لیکن کشمیر کے لیے ان کی جدوجہد میں ہمیشہ اضافہ ہوا. آپ کی خدمات کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے۔ڈاکٹر محمد ادریس وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی نے اہنے خطاب میں کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت بہت بڑا سانحہ ہیاور کشمیر کی تاریخ میں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا. انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ سید علی گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوے کشمیریوں کی آواز بنیں. پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ علمی تعلق پر روشنی ڈالی. انہوں نے ان کی تصانیف اور جیل کے دوران لکھی تصنیف روداد قفس پر بھی روشنی ڈالی-پروفیسر ڈاکٹر سفیر اعوان، پرو ریکٹر نمل یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں سید علی گیلانی کی علمی خدمات اور تحریک آزادی پر کبھی نہ تبدیل ہونے والے موقف پر روشنی ڈالی. انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی مزاحمت اور عزم مصمم کا استعارہ ہے جس نے برہان وانی جیسے عظیم سپوت پیدا کیے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الحق، سربراہ ادارہ تحقیقات اسلامی نے اشعار پڑھ کر سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا. پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے کہا کہ سید علی گیلانی آزادی کشمیر کا سب سے روشن ستارہ ہیں. ریفرنس سینائب صدر جامعہ ڈاکٹر ایاز افسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی آزادی کے متوالوں کے لیے مشعل راہ ہے اور اسلامی یونیورسٹی ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلیے تحقیق قور مباحثوں کا انعقاد جاری رکھے گی. جامعہ کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت ایک بڑا سانحہ ہے، انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر اور میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی. اس موقع پر جامعہ کے کشمیر ڈیسک کے سربراہ ڈاکٹر محمد خان نے جدوجہد آزادی کشمیر کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور ڈیسک کے اقدامات سے آگاہ کیا. اس موقع پر شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کی چیئرپرسن ڈاکٹر نور فاطمہ اور شعبہ تاریخ کے سربراہ ڈاکٹر اکمل حسین نے بھی اظہارِ خیال کیا اور سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا. اس موقع پر سید علی گیلانی مرحوم کی زندگی پر بننے والی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گء جبکہ ریفرنس کے آخر میں ڈاکٹر ظہیرالدین بہرام نے سید علی گیلانی کے بلند درجات کی دعا کروائی.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار