الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک میں غلیظ سیاست کا باب بند ہوچکا ہے، اسد عمر
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کسی کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ وزیر اعلیٰ کون ہے، رہنما تحریک انصاف
جمعہ 20 مئی 2022 22:01
(جاری ہے)
اسد عمر نے کہا کہ ملک میں سیاست کرنے والی جماعتوں میں بیٹھے لوگ پیسہ لگاتے ہیں، پھر حکومت میں آتے ہیں یوں زیادہ سے زیادہ پیسہ کماتے ہیں، اس ملک میں رکن خریدے جاتے ہیں، سینیٹ کی نشستیں خریدی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتیں بدلنے کے لیے بولی لگا کر ضمیر خریدے جاتے ہیں، ملک میں اس طرح کی سیاست کے خلاف اولین جہاد عمران خان نے کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے 63 اے کا جو فیصلہ آیا اور آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے والے لوٹوں کو ڈی سیٹ قرار دے دیا ہے جو اب ایم پی اے نہیں رہے یہ دونوں فیصلے تحریک انصاف کی جیت ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کے سیاستدانوں نے ان لوٹوں کو خریدنے کیلئے کروڑوں کی سرمایہ کاری کی اور وہ لوٹے اب کسی کام کے نہیں رہے، ہمیں امید ہے کہ ایسی سازشیں سب ختم ہوں گی اور اس سازش کے نتیجے میں جو تبدیلیاں آئی ہیں ان کو بھی ختم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد کوئی جواز نہیں رہتا کہ پنجاب کی اسمبلی اس وقت کیوں چل رہی ہے، حمزہ شہباز کے 197 ووٹ تھے جن میں سے 25 ووٹ ایسے ہیں جن کی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گنتی ہی نہیں ہونی۔انہوںنے کہاکہ وہ لوگ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، فوج کا سیاست میں مداخلت کا کوئی جواز نہیں وہ اب کہتے ہیں قومی سلامتی کا اجلاس بلاؤ اور اس میں فیصلہ کرو کہ ایندھن کی قیمت کیا ہوگی، ملک میں مذاق چل رہا ہے، سب سے بڑی عسکری طاقت والے ملک کے ساتھ اس وقت جو مذاق چل رہا ہے اس کا اب کوئی جواز باقی نہیں بچا۔اسد عمر نے کہا کہ لوگ موجودہ حکومت کو مشورے دیتے ہیں کہ الیکشن نہ کراؤ مگر اب مشوروں کا وقت ختم ہو چکا ہے قوم کو نئے انتخابات کی طرف لے جائیں۔ جو ڈالر میں اضافے کا رونا روتے تھے اب ان کی حکومت میں ڈالر دو سو تک ہوگیا ہے، معیشت بیٹھ گئی ہے، معاشرے میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جتنے غیر ضروری اخراجات اور دورے کیے ان کے پیسے بھی اب ان سے وصول کیے جائیں، پاکستان میں چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے پاکستان کی جمہوریت کو گدلا کیا، پنجاب کی حکومت تو فارغ ہو چکی اب وفاقی حکومت بھی فارغ ہوگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کا نقصان نہ کیا جائے بلکہ فی الفور انتخابات کیے جائیں، اب ضمیر فروشوں کا نہیں، پاکستانی عوام کا ووٹ کاسٹ ہوگا اور وہ ووٹ وزیر اعظم عمران خان کو ملے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت