تحریک انصاف کو پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اندرونی مداخلت کا خدشہ

ضمنی الیکشن والے حلقوں میں ووٹرز کو غلط معلومات دی جارہی ہے،پنجاب حکومت جلد ختم ہو جائے گی،عثمان بزدار دوبارہ وزیر اعلی بن جائیں گے،اسد عمر کی پیشگوئی

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 29 جون 2022 12:31

تحریک انصاف کو پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اندرونی مداخلت کا خدشہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2022ء) تحریک انصاف کے رہنماوں نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اندرونی مداخلت کا خدشہ ظاہر کردیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں واضح اندرونی مداخلت نظر آرہی ہے،پنجاب ضمنی الیکشن والے حلقوں میں ووٹرز کو غلط انفارمیشن دی جارہی ہے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن 8300 پر ٹھیک ڈیٹا فراہم کرے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر آئین کے متصادم فیصلہ دیا،پنجاب اسمبلی کا اجلاس کبھی کسی ہوٹل اور کبھی کسی ہال میں ہوتا ہے،انکا کہناتھاکہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت چل رہی ہے،الیکشن کمیشن نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر آئین کے متصادم فیصلہ دیا،غیر آئینی پنجاب حکومت کو بچانے کی کوشش ہورہی ہے،یاسمین راشد کی بات پر الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے،ڈسکہ پر تو فوری نوٹس لیا گیا اب کیوں نہیں لیا جارہا ہے،انہوں نے پیشگوئی کی کہ پنجاب حکومت جلد ختم ہو جائے گی ، اورعثمان بزدار دوبارہ وزیر اعلیٰ بن جائیں گے،فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیاسی گشیدگی کی وجہ انتخابات نہ ہوناہے،پاکستان میں آئین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بحران ہے،آئین تو معطل ہے،اورپاکستان میں آمریت ہے،بی اےپی رکن نےاسمبلی میں کہاٹیلیفون کالزپراجلاس چل رہاہے،انہوں نےکہا سیاسی استحکام اس طرح نہیں آسکتاکہ بیٹےکوجعلی وزیراعلیٰ بنادیں،ملک میں مرضی کااپوزیشن لیڈربنانےسےسیاسی استحکام نہیں آتا،الیکشن کمیشن کےفیصلےقانون کےمطابق نہیں ہیں، اورالیکشن کمیشن پرملک کی سب سےبڑی جماعت کواعتبارنہیں رہا،شیریں مزاری نے چیف الیکشن کمیشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں