وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
منگل 19 مارچ 2024 17:18
(جاری ہے)
وزیراعظم نے ارشد ندیم کی خیریت دریافت کی اور ارشد ندیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی کامیابی کیلئے پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے، آپ نے مزید آگے بڑھنا ہے، آپ کی کامیابیوں میں آپ کی ذاتی محنت، والدین کی دعائوں اور ٹرینرز کا بھی کردار ہے۔
ارشد ندیم نے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ ارشد ندیم نے وزیراعظم کو اپنے سپورٹس کیریئر کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ ارشد ندیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے کھیلوں کا آغاز 2012ء سے کیا اور یوتھ فیسٹیول میں پہلی مرتبہ مختلف ایونٹس میں حصہ لیا، دوسرے یوتھ فیسٹیول میں کارکردگی میں مزید بہتری آئی، 2015ء میں واپڈا کی ٹیم میں شامل ہوا جس کے بعد قومی سطح پر کھیلنے کا موقع ملا، اسی طرح یوتھ فیسٹیولز کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ کھیلوں کو فروغ ملے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ سکول کی سطح سے انہوں نے کھیلوں میں حصہ لینا شروع کیا لیکن اب تو سکولز میں کھیلوں کا سلسلہ نہیں ہو رہا، یہ سلسلہ اب بحال ہونا چاہئے، جنوبی افریقہ تربیت کیلئے جانا ہے، اگر اس کا ویزہ جلدی مل جائے تو اس کیلئے آسانی ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ارشد ندیم کے ویزہ کے جلد اجراء کو یقینی بنایا جائے۔ ارشد ندیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ اولمپکس سے پہلے ایک دو ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران شاندار تھرو کے ساتھ پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا، اپنے ملک کیلئے ہر ایونٹ میں جانے کیلئے تیار ہوں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ نے وزیراعظم کو بتایا کہ اولمپکس میں ارشد ندیم کا ایونٹ رات کے وقت تھا اور پوری قوم نے ان کا ایونٹ دیکھا اور پوری قوم ان کیلئے دعا کر رہی تھی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم نے وزیراعظم ہائوس مدعو کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ بہت اچھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کو کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز دیں، امید ہے کہ ان پر عملد رآمدکیا جائے گا، کھلاڑیوں کیلئے کیمپس کا انعقاد ہونا چاہئے، کھیلوں کیلئے میدان بھی ضروری ہیں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، وزیراعظم کھیلوں کے فروغ میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں، اس سے پاکستان میں کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میرے گائوں میں گرائونڈ کی تعمیر کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، کھیلوں کے فروغ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
ممتاز مفتی مرحوم کے بیٹے کا خاندان کے ادبی ذخیر ہ کے تحفظ کا مطالبہ
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز ..
ایوان بالا نے اجرتوں کی ادائیگی (ترمیمی) بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا
چاہتے ہیں ایوان کا تقدس بحال ہو اور سب مل کر ملک کے مسائل حل کر یں ، عبدالقادر پٹیل
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ
انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور انسٹی ٹیوٹ آف سائوتھ ایشین سٹڈیز سنگاپور کے درمیان مفاہمت ..
پاکستان اورقزاخستان کا کی دس طرفہ تجارت، توانائی، زراعت اور علاقائی رابطوں میں تعاون کو فروغ دینے ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 1047.71 پوائنٹس کی کمی بعد 71695.03 پوائنٹس پربند
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی ..
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال