وزیراعظم کا سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر اظہار برہمی، پابندی عائد

جمعہ 29 مارچ 2024 22:58

وزیراعظم کا سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر اظہار برہمی، پابندی عائد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبا ت میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اب سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی گئی ہے، صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے لئے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں