وزیراعظم محمد شہبازشریف کی عیدالفطر کے موقع پر متعدد عالمی رہنمائوں سے فون پر بات چیت،مبارکباد کا تبادلہ
بدھ 10 اپریل 2024 00:20
(جاری ہے)
دونوں رہنمائوں نے معیشت اور تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے ترکیہ کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے نیک تمنائوں اور دعائوں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی وابستگی، مضبوط رشتوں اور قریبی ثقافتی، مذہبی تعلقات کو سراہا۔ اپنا عہدہ سنبھالنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے نیک تمنائوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح متحدہ عرب امارات کے ساتھ روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہوگا۔ شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور ان برادرانہ تعلقات کو بامعنی طور پر مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں فریقوں کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنمائوں نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے کا مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لی ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنمائوں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دونوں ممالک میں ہونے والے حالیہ قومی انتخابات میں اپنی اپنی کامیابیوں پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ صورتحال بالخصوص تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے رواں سال کے آخر میں باکو میں کاپ 29 کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔ آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم کو باکو میں کاپ 29 اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے آذربائیجان کے صدر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی تاکہ موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے سلطنت عمان کے سلطان سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر بات چیت بھی کی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور عمان کی خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سلطنت عمان کے سلطان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی ہوا بازی کی تنظیم کے یونیورسل ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ میں کامیابی ..
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
ممتاز مفتی مرحوم کے بیٹے کا خاندان کے ادبی ذخیر ہ کے تحفظ کا مطالبہ
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز ..
ایوان بالا نے اجرتوں کی ادائیگی (ترمیمی) بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا
چاہتے ہیں ایوان کا تقدس بحال ہو اور سب مل کر ملک کے مسائل حل کر یں ، عبدالقادر پٹیل
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ
انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور انسٹی ٹیوٹ آف سائوتھ ایشین سٹڈیز سنگاپور کے درمیان مفاہمت ..
پاکستان اورقزاخستان کا کی دس طرفہ تجارت، توانائی، زراعت اور علاقائی رابطوں میں تعاون کو فروغ دینے ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 1047.71 پوائنٹس کی کمی بعد 71695.03 پوائنٹس پربند
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے