وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی لیڈرز سے گلگت بلتستان میں انتخابی اصلاحات کے لئے تجاویز مانگ لیں

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو گلگت بلتستان کے 15 نومبر کو ہونے والے تیسرے انتخابات کے انتخابی عمل میں اصلاحات کے لئے تجاویز مانگ لی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے قومی اسمبلی میں قاید حزب اختلاف محمد شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد حسین مگسی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر محمد اختر مینگل، جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر غوث بخش مہر، پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر چوہدری طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر امیر حیدر خان ہوتی، متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود اور عوامی مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر شیخ رشید احمد کو الگ الگ خطوط ارسال کئے ہیں جن میں ان سے گلگت بلتستان میں 24 نشستوں پر ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں