وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں، پوری قوم کو ان کے خطاب پر فخر ہے، سینیٹر فیصل جاوید

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں،پوری قوم کو ان کے خطاب پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں تمام ایشوز کا احاطہ کیا گیا جن میں مسئلہ کشمیر، اسلامو فوبیا، منی لانڈرنگ، کوویڈ 19 اور بھارت سمیت دنیا کیکئی ممالک میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک عالمی رہنما کی طرح خطاب کیا، پوری قوم کو ان کے خطاب پر فخر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں