اکتوبر 1947انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، نیر حسین بخاری

کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی منزل مقصود کو پہنچے گی ، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

منگل 27 اکتوبر 2020 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 73 سالوں سے بھارتی سفاکیت اور بربریت جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ نریندر مودی برصغیر کے امن کیلئے موزی مرض بن گیا ہے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد میں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی منزل مقصود کو پہنچے گی ۔نیر بخاری نے کہاکہ بزدل مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔نیر حسین بخاری نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ہر عالمی اور اندرونی فورم پر کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کو بے نقاب کرتے ہیں ،بھارتی مظالم کے خلاف عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں موثر آواز بلند کرنے میں ناکام ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج ایک لاکھ سے زائد حریت پسند کشمیریوں کو شہید کرنے کی مجرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار نے وحشیانہ کارروائیوں سے ہزاروں بزرگ ماؤں اور معصوم بچوں کو اپائج بنا دیا ہے ،پیپلز پارٹی بھارتی افواج اور مودی سرکار کے مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتی رہیگی ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر ہے ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ادوار میں مسئلہ کشمیر مو ثر انداز میں پر عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں