حکومت اور متعلقہ شراکتدار انصاف کے شعبہ میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کریں، لاء اینڈ جسٹس کمیشن
ْملک بھر میں ججز اور جوڈیشل افسران میں خواتین کا تناسب 18 فیصد اور اعلی عدلیہ میں شرح 5.5 فیصد ہے،
جمعہ 29 مارچ 2024 17:02
(جاری ہے)
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اس وقت اعلی عدلیہ کے درجہ پر 126 ججز کام کر رہے ہیں،جن میں سپریم کورٹ آف پاکستان، فیڈرل شریعت کورٹ اور پانچ ہائی کورٹس شامل ہیں،اعلیٰ عدلیہ کے مجموعی طور پر 126 ججوں میں سے 119 مرد جج جبکہ صرف 7 خواتین ججز ہیں، اس طرح اعلیٰ عدلیہ کے درجہ پر خواتین ججز کی شرح 5.5 فیصد بنتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ضلعی عدلیہ کی سطح پر کل 3016 جوڈیشل افسران کام کر رہے ہیں، ان افسران میں سے 2451مرد اور 565خواتین ہیں، اس طرح مجموعی جوڈیشل افسران میں 19 فیصد خواتین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پورٹ میں خواتین جوڈیشل افسران کے عہدوں کی ضلع وار تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں جو انصاف کی انتظامیہ میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ مزید برآں رپورٹ میں خواتین جوڈیشل افسران کے سابق کیڈر کے عہدوں کی صوبہ وار فہرست بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں مختلف صوبائی بارز میں دو لاکھ 30 ہزار 879 وکلا رجسٹرڈ ہیں۔ جن میں ایک لاکھ 98 ہزار 100 مرد وکلا جبکہ 40 ہزار کے قریب وکلا خواتین ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اندراج شدہ وکلا کی کل تعداد کا تقریبا 17 فیصد خواتین وکلا ہیں۔ اسی طرح پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس سے جمع کیے گئے اعداوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں 2210 پراسیکیوشن افسران کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 1869 افسران مرد اور 341 افسران خواتین ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پراسیکیوشن افسران کے کل نیٹ ورک کا صرف 15 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ ملک کے انصاف کے شعبہ میں خواتین کی نمایاں شراکت پر روشنی ڈالتی ہے جبکہ دوسری جانب ملک کی مجموعی آبادی میں خواتین کی تعداد کے متناسب نہیں ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز انصاف کے شعبے میں مزید خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کریں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہ سلمان امدادی مرکز نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کی
ملک کے 91 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 24 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم پیر ..
z تین پارٹیوں کے علاوہ سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ، رئوف حسن
سپریم کورٹ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں6 رکنی لارجر بنچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ..
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، فوری نافذ ..
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکہ جات کا دورہ، پولیس افسران کو احکامات جاری کئے
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
ہومی سائیڈ یونٹ پولیس اسلام آباد کی کارروائی ،خاتون کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث قاتل( شوہر) انتہائی ..
قومی ہاکی ٹیم میں سیلکٹ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد انتظامیہ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،32بھکاری گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد کا جی سکس آبپارہ بازار کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایچ نائن اتوار ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی