جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر عبدالحفیظ بجارانی کارحادثے میں انتقال کر گئے

منگل 19 مارچ 2024 16:48

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے مقامی جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر عبدالحفیظ بجارانی گزشتہ رات شکارپور کے قریب پارکو روڈ پر کار حادثے میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گا ؤں ولیج بجارانی میں ادا کی گئی۔مرحوم عبدالحفیظ بجارانی کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،جماعت اسلامی کراچی کے رہنماء,ملتان اور خیبرپختون خواہ سے شریک ہوئے,مرحوم کی نماز جنازہ میں شھریوں,سول سوسائٹی,مذھبی,و سیاسی پارٹی کے رہنماء و ھزاروں کارکنان نے شرکت کی۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں