جیکب آباد کی ہولڈنگ کیمپ میں کراچی اور حیدر آباد سے لاکر قید کئے گئے غیر ملکیوں کا احتجاج سہولیات نہ ملنے کی شکایات ،انتظامیہ کے خلاف نعرے ،پولیس حکام نے پہنچ کر مذاکرات کئے ،ڈی سی کے اسسٹنٹ نے کیمپ آنے کی زحمت تک نہ کی

جمعہ 22 مارچ 2024 20:22

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) جیکب آباد کی ہولڈنگ کیمپ میں کراچی اور حیدر آباد سے لاکر قید کئے گئے غیر ملکیوں کا احتجاج ،سہولیات نہ ملنے کی شکایات ،انتظامیہ کے خلاف نعرے ،پولیس حکام نے پہنچ کر مذاکرات کئے ،ڈی سی کے اسسٹنٹ نے کیمپ آنے کی زحمت تک نہ کی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ہولڈنگ کیمپ میںکراچی اور حیدر آباد سے لاکر قید کئے گئے 27غیر ملکیوں نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پینے کا پانی نہیں،واش روم اور کمروں تک میں صفائی بھی نہیں ہے سخت پریشان ہیں پنکھوں کا انتظام تک نہیں گرمی سے پریشان ہیںہمیں یہاں بلاجواز کیوں رکھا گیا ہے واپس اپنے ملک افغانستان کیوں نہیں بھیجا جا رہا غیر ملکیوں کے دہرنے پر پہنچ کر پولیس کے افسران نے مذاکرات کئے اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کیاگیا،ہولڈنگ کیمپ کے نگران اسسٹنٹ ابوبکر سدہایو سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ،یاد رہے کہ ہولڈنگ کیمپ میں 40غیر ملکیوں کے صرف پانچ دن کے قیام کے ایک کروڑ12لاکھ 50ہزار سے زائد بجٹ سے خرچ کئے گئے ابتک ہولڈنگ کیمپ پر اانتظامات کے نام پر 14کروڑ8لاکھ سے زائد مبینہ فرضی بلوں کے زریعے خردبرد کئے جا چکے ہیں،کاغذوں میںکیمپ پر نادرا ،ریوینیو ،ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری دکھائی جا رہی ہے جبکہ پولیس کے چند اہلکاروںکے علاوہ کوئی مقرر نہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں