جیکب آباد میں سندھ حکومت کے تعاون سے ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہفتہ 3 فروری 2024 16:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) جیکب آباد میں سندھ حکومت کے تعاون سے ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاہے،اسلام آباد،فیصل آباد،گجرات،لاہور اور کراچی کی ویمن ٹیموں نے حصہ لیا،جیکب آباد کے ویمن ہاکی اسٹیڈیم میں ملک کے مختلف شہروں سے آئی مہمان ٹیموں کے لیے مکمل سہولیات کا انتظام کیا گیا،کراچی اور فیصل آباد کی ہاکی کی ویمن کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جیکب آباد میں ہم اپنے آپ کو مکمل محفوظ سمجھ رہے ہیں،ایسے ایونٹ یہاں ہر سال ہونے چاہیے،سندھ حکومت کے تعاون سے کرائے گئے ٹورنامنٹ سے ہم لطف اندوز ہورہے ہیں اور اچھا ماحول ہے،جیکب آباد میں ہاکی کا ٹورنامنٹ پہلی بار کھیلا جارہا ہے ۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں