جلالپورپیروالا میں تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،2منشیات فروش گرفتار اورمقدمہ درج

جمعہ 1 ستمبر 2023 16:54

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2023ء) ایس ایچ او سٹی ظفر امتیاز سیال نے کہا ہے کہ جلالپورپیروالا میں تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرکے2منشیات فروشوں کوگرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا ہے،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کے منشیات فروشی کے خاتمے کے ویژن کے مطابق ڈی ایس پی جلالپورپیروالا مہر بشیر احمد ہراج کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورپیروالا مہر ظفر امتیاز سیال کی کمان میں اے ایس آئی غلام محمد المعروف جی ایم نے رات گئے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پرمٹ بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش لیاقت حسین کو چرس سمیت گرفتار کرلیا، اسی طرح ایک اور کارروائی میں عنایت پور روڈ سے منشیات فروش محمد عدنان کو گرفتار کرکے اس سے بھی چرس کی بھاری مقدار برآمد کرلی ، ملزمان کے خلاف نائن سی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ، میڈیا بریفننگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں، عوام ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جن کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں