جلالپورپیروالا میں ٹریفک وارڈن پولیس متحرک ، ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے پر سیکٹروں چالان دئے گئے

پیر 25 ستمبر 2023 17:17

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2023ء) جلالپورپیروالا میں ٹریفک وارڈن پولیس متحرک ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے پر سیکٹروں چالان دئے گئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او ملتان راؤ نعیم شاہد کی ہدایت پر جلالپورپیروالا میں تمام ٹریفک وارڈنز کو متحرک کر دیا گیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں موقع پر چلان کیا جارہا ہے ، ٹریفک وارڈن پولیس بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں ، دستاویز نہ رکھنے والی گاڑ یوں کو فوری چالان کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادچات سے بچا جاسکے اور عوام میں ٹریفک قوانین بارے آگایہ پیدا کی جاسکے ۔

دوسری طرف شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی و آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور شہریوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں