ةحکومت بلوچستان،ڈبلیو ایف پی کے تعاون سے خواتین پر تشدد و ظلم روکنے کے متعلق ایک روزہ سیمینار

جمعہ 8 دسمبر 2023 19:07

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) حکومت بلوچستان،ڈبلیو ایف پی کے تعاون سے تحصیل گدر میں بینظیر نشوونما پروگرام گدر کی جانب سے خواتین پر تشدد و ظلم روکنے کے متعلق ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جہاں خواتین سمیت مرد حضرات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ بینظیر نشوونما پروگرام گدر کی جانب سے آر ایچ سی ہتھیاری میں حکومت بلوچستان،ڈبلیو ایف پی کی تعاون سے ضلع سوراب کے تحصیل گدر آر ایچ سی ہتھیاری میں عورتوں پر ہونے والیتشدد کو روکنے،ان کی بنیادی حقوق کی فراہمی،معاشرے میں ان کی اہمیت اور وراثت میں ان کی حقوق کے متعلق ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں مہمان خصوصی بنے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شئی جبکہ اعزازی مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر سوراب علی اکبر مزار زئی،قبائلی رہنما میر نور احمد ریکی،قبائلی رہنما میر علی اکبر گرگناڑی تھے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شئی،اسسٹنٹ کمشنر سوراب علی اکبر مزار زئی اور کامریڈ رشید بلوچ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی حوالے سے اسلام نے ہزاروں سال پہلے عورتوں کو انکا حق دیا تھا اور آج بھی دے رہے ہیں ہم اپنی بہنوں، بیویوں اور بیٹیوں کو حق خود ارادیت دیں،اور انہیں اپنی ساخت اور شناخت بنانے دیں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ کر اپنے صحیح برے کا فیصلہ لے اگر ہم غور کریں تو ہمارے کلچر اور روایت میں عورتوں کو برابری کی بنیاد پر حق حاصل ہے لیکن بدقسمتی سے ہم موجودہ دور اپنے عورتوں کو کم تر سمجھتے ہیں اب ہم سب کو اپنی ماں بہن بیٹی اور بیوی کو برابری کی بنیاد پر معاشرے میں حق دینا ہوگا اور خواتین کو برابری کی بنیاد پر حق دینا ہوگا جبکہ ہمیں اپنے ارد گرد عورتوں پر تشدد کے واقعات کو روکنا ہوگا جبکہ سیمینار میں منظور الہی،آغا حسین شاہ،ٹکری شیر احمد محمد شئی ،ملک مقبول احمد محمد شئی،اعجاز محمدشئی،محمد رفیق سمالانی،ڈاکٹر محمد یوسف ثانی،میر عبدالروف ریکی،عبدالطیف قلندرانی،میر مقبول جان گرگناڑی،میر علی احمد ریکی،میر محسن ریکی،سراج احمد بلوچ،محمد ناصر ریکی،ڈاکٹر وحید احمد لانگو،محمد نعیم ریکی،ریاض لہڑی،چیئرمین ظفر بلوچ نوجوان اتحاد گدر،کامریڈ رشید بلوچ،ظہور احمد سمالانی،اسرار کبدانی،شعیب احمد گرگناڑی،ظفر اللہ کھیازئی، اشفاق مقبول گرگناڑی،عبدالوہاب مینگل،عرفان زیب مینگل،ڈاکٹر عبدالمالک عیسی زئی،ڈاکٹر عبدالقیوم ساسولی،ڈاکٹر امان اللہ مینگل،محمد کریم ریکی،الطاف حسین محمد حسنی،زبیر بلوچ،عمران زیب مینگل سمیت خواتین بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ سیمینار کے آخر میں عورتوں کے حق میں آر ایچ سی ہتھیاری میں ایک پرامن و مختصر ریلی نکالی گئی

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں