سوراب ، نادرا سینٹر میں شناختی کارڈ بنانے کا عمل سست روی کا شکار

ہفتہ 16 مارچ 2024 20:12

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) نادرا سینٹر سوراب میں شناختی کارڈ بنانے کا عمل کافی سست روی کا شکار،خواتین سمیت ضیف العمر شخصیات کو مشکلات کا سامنانادرا سینٹر سوراب میں شناختی کارڈ بنانے کا عمل کافی سست روی کا شکار،خواتین سمیت ضیف العمر شخصیات کو مشکلات کا سامنا،گھنٹوں گھنٹوں تک انتظار کرنے پر مجبور،کوئی ایکشن لینے والا نہیں تفصیلات کے مطابق ضلع سوراب کے نادرہ رجسٹریشن سینٹر سوراب میں شناختی کارڈز بنانے کا عمل کافی سست روی کا شکار ہے،عملہ کی بہانہ بازی کی وجہ سے ضلع سوراب کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں لوگ ناامید ہو کر مہنگائی کے اس دور میں مایوس کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں کی طرف جانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنی شناختی کارڈ بنوانے کے لئے گھنٹوں گھنٹوں تک انتظار کرنے پر مجبور ہیں اس معاملے میں خاص طور پر خواتین سمیت ضیف العمر شخصیات کو کافی مشکلات کا سامنا ہے نادرا سینٹر سوراب میں موجود لوگوں نے کہا کہ ہم لوگ صبح 9 بجے اپنے گھروں سے شناختی کارڈز کے حصول کیلئے سوراب آجاتے ہیں لیکن نادرہ سینٹر سوراب کے ذمہ داران کی بہانہ بازی و ان کی نا اہلی کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہم میں بہت سے ایسے لوگ شامل ہیں جو کہی دفعہ سینٹر پر اپنے رجسٹریشن کے لیے آئے ہوئے ہیں لیکن ان کا کام ابھی تک نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں