پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں جس کی وجہ سے انڈیکس70400پوائنٹس سے گھٹ کر70300 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو17ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب روپے سے گھٹ کر97کھرب روپے پر آگیا جبکہ 54.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں

بدھ 17 اپریل 2024 20:14

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں جس کی وجہ سے انڈیکس70400پوائنٹس سے گھٹ کر70300 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو17ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب روپے سے گھٹ کر97کھرب روپے پر آگیا جبکہ 54.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں جس کی وجہ سے انڈیکس70400پوائنٹس سے گھٹ کر70300 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو17ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب روپے سے گھٹ کر97کھرب روپے پر آگیا جبکہ 54.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی سیشن میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 70725پوائنٹس کی نئی سطح کو چھو گیا تھا تاہم یہ تیزی عارضی ثابت ہو ئی جب انڈیکس70037پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے خدشات کے پیش نظر بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی قیاس آرائیوں اور معاشی بہتری کے اثرات فوری ظاہر نہ ہونے پراسٹاکٹس میں قلیل المدتی فروخت سے مارکیٹ دبائو کا شکار ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 150.34پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 70483.66پوائنٹس سے کم ہو کر70333.32پوائنٹس پرآگیا اسی طرح 81.97پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 23202.56پوائنٹس سے کم ہو کر23120.59پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 46296.90پوائنٹس سے گھٹ کر46233.32پوائنٹس ہو گیا ۔

کاروبار مندی سے مارکیٹ کمے سرمائے میں 17ارب5کروڑ19لاکھ89ہزار157روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب12ارب73کروڑ31لاکھ56ہزار472روپے سے کم ہو کر97کھرب95ارب68کروڑ11لاکھ67ہزار315روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو16ارب روپے مالیت کے 44کروڑ20لاکھ96ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 21ارب روپے مالیت کی54کروڑ84لاکھ18ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ روز مجموعی طور پر 359کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی148کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،196میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری 3کروڑ91لاکھ ،فوجی سیمنٹ 2کروڑ79لاکھ ،کوہ نور اسپننگ 2کروڑ64لاکھ ،سنر جیکو پاک 1کروڑ92لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ89لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو میں75.00روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت7600.00روپے ہو گئی اسی طرح 72.86روپے کے اضافین سے اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت1072.86روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے بھائو میں31.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت8299.00روپے ہو گئی اسی طرح15.90روپے کی کمی سے فلپ مورس پاکستا ن لمیٹڈ کے حصص کی قیمت670.00روپے پر آ گئی ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں