کراچی کے اصل حقائق کو اجاگر کرنے کے لئے تاجروں کا متحرک ہونا خوش آئند ہے ۔ گورنرسندھ
جمعہ 20 اپریل 2018 16:23
(جاری ہے)
اس موقع پر پولیس کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ایس ایس پی عمر شاہد اور ایس پی سٹی شہلا قریشی بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں شہر کے ساز گار ماحول، اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کے لئے تاجروں کی تجاویز، شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے سماجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے کردار، شہر میں جاری معاشی و اقتصادی سرگرمیوں، سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ، کھیلوں کے فروغ، پولیس عوام کے مابین تعاون کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ 2013ء میں مشکل حالات میں صنعت کار، تاجر اور کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ افراد مشکل زندگی گذار رہے تھے لیکن حب الوطنی کے جذبہ نے انہیں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر راغب کیا، ان کی گراں قدر خدمات کے باعث ہی ملکی معیشت دوبارہ مستحکم ہو گئی، شہر میں امن و امان کے قیام، مستحکم معیشت اور سیاسی، سماجی، ثقافتی، ادبی، کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے پروان چڑھنے سے کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کے لئے شہر میں عالمی کانفرنسز، نمائشوں اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جار ہے ہیں، حال ہی میں پاکستان سپر لیگ فائنل میں پورے شہر میں عید کا سماں رہا لوگوں نے طویل عرصہ بعد کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی کو زبردست انداز میں خیر مقدم کیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شہر کے باسیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا، شہر کے مکینوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ روشنیوں کے شہر کے باسیوں نے محبت، اخوت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی سے عدم برداشت کے رویہ کا خاتمہ کردیا ہے، شہر میں نفرت، انتشار، تقسیم، لسانیت، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں، شہر میں مخصوص ذہنیت کے حامل افراد کی بیخ کنی کے لئے ٹارگیٹڈ آپریشن عوام کے تعاون سے جاری ہے اس ضمن میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے کراچی کے اصل تاثر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے عید الفطر کے بعد شہر میں تاجروں اور پولیس کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ جس میں شو بز سے تعلق رکھنے والے افراد دونوں جانب سے شرکت کرینگے خوش آئند ہے ، میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب میں شوبز کے افراد اپنی صلاحیتوں سے شہر کے تشخص کو اجاگر کرینگے ، پولیس اور عوام کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے فروغ سے ہی شہر کو آئیڈیل ماحول فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔ ملاقات میں آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے گورنرسندھ کو کرکٹ میچ سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مثبت سرگرمی میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، شہر کے اصل حقائق اجاگر کرنے میں حکومت کے ساتھ ساتھ ادارے اور تاجروں سمیت ہر ایک متفق ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ ملاقات میں ایس ایس پی عمر شاہد نے بتایا کہ پولیس عوام کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہی ہے ، میچ کے ساتھ ساتھ فیسٹول کے نعقاد سے شہریوں کو بھرپور تفریح کے مواقع میسر آئیں گے ، رنگا رنگ تقریب میں شہریوں کی بھرپور شرکت سے دنیا میں کراچی کا اصل امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اس ضمن میں میڈیا بھی بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر
جامعہ کراچی،نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد کا دورہ
پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،محدود وسائل اور قابل کاشت زمینوں کے رقبہ کا سکڑناہے،ڈاکٹر ..
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
کشمور کندھ کوٹ ضلعے کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز
فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی منایا جائے، طارق مدنی
احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا
سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورژن متعارف کرادیا
بجٹ میں زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، کاٹی
بلاول چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلبا کو عوامی کتب خانوں میں کتب سمیت تمام سہولیات میسر ہوں، سید ذولفقار علی ..
حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کی27 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان