کراچی ،بلاول،عمران ،شہباز شریف ،رؤف صدیقی اور دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور
جنرل (ر)پرویز مشرف ، خواجہ اظہار اور پی ٹی آئی کی فوزیہ قصوری کے نامزدگی فارم مسترد کردیئے گئے فاروق ستار کے این اے 247سے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ این اے 245سے مسترد کردیئے گئے
منگل 19 جون 2018 18:51
(جاری ہے)
این اے 246 لیاری کی نشست سے بلاول بھٹو زرداری کے فارم اسکروٹنی کے بعد درست منظور کرلیے گئے۔
این اے 243سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے بعد عمران خان کی جانب سے ان کے وکلانے دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ، وکیل اعتراض کنندہ نے کہا عمران خان نے ڈی این سے انکار کردیا تھا جس پر عمران خان کو بچی کا باپ قرار دیا گیا تھا ، عمران خان بد کار ہیں صادق اور امین نہیں رہے الیکشن لڑنے کا بھی اہل نہیں ہے ۔ ریٹرننگ افسر نے کہا فارم پر عمران خان کے دستخط مختلف ہیں، فارم پر امیدوار کا دستخط نہیں ہے، بار بار مداخلت پر ریٹرنگ آفیسر برہم ہوگئے، آپ لوگ دلائل دیں ورنہ میں اٹھ کر چلا جاوں گا اور ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کردوں گا ، بیٹی کے حوالے کئے گئے اعتراضات پر عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا ۔بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے عمرا ن خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ۔ پی ایس 104 سے ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی، ایم کیو ایم کے محمد حسین خان حلقہ 245، ایم ایم اے سے تعلق رکھنے والے اسلم غوری کے پی ایس 106، این ای240 تحریک انصاف کے خان زمان خٹک، این اے 249 سے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا، ایم کیو ایم پاکستان کی سمن جعفری این اے 245، این اے 247 سے پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز میمن، پی ایس 93 سے پاک سر زمین کے اشفاق منگی، مسلم لیگ ن شہباز شریف کے دونوں حلقوں این اے 249 اور 250، تحریک لبیک پاکستان کراچی پی ایس 106 سے غلام ہاشم نورانی، این اے 246 سے ن لیگ کے سلیم ضیا، این اے 254 اور 255 سے ارشد وہرا،این اے 250 سے پی ٹی آئی کے امید وار سبحان ساحل ،پی ایس 100گلزار ہجری سے مشہور مزاحیہ فنکار علی گل ملاح سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے فارم مسترد کردیے گئے ایس ایس پی نے رپورٹ میں بتایا کہ فاروق ستار کیخلاف 2 مقدمات درج ہیں جس میں وہ مفرور قرار دیے گئے، ایم کیو ایم کے خواجہ اظہارالحسن کے این اے 242 کے ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کردیے۔خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ این اے 243 کے بجائے این اے 242 انسانی غلطی کے باعث ڈالا اسی لئے فارم مسترد ہوئے، این اے 247 سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔ کرمنل ریکارڈ ظاہر نہ کرنے پر این اے 251 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد آصف کے کاغزات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے دوہری شہریت رکھنے کے الزام میں این اے 246 سے حبیب جان کے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دے دیے گئے۔نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کے کاغزات نامزدگی مسترد کردیے گئے، اسد اللہ بھٹو ایم ایم اے کے این اے 242 سے امیدوار ہیں،اسد اللہ بھٹو بینک ڈیفالٹر کی لسٹ میں شامل تھے، حلقہ این اے 244 سے پیپلز پارٹی کے کرنل (ر) اسد عالم نیازی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، امیدوار بینک ڈیفالٹر ہیں۔ فارم مسترد ہونے والے امیدواروں نے ٹریبونل کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کی اب تک فراہم کردہ معلومات کے مطابق پی ایس ایک سو پانچ پر انتالیس جبکہ این اے دو سو سنتالیس سے سینتیس امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
محکمہ اوقاف اور شہریوں میں زمین کی ملکیت کے تنازع کا کیس، التوا مانگنے پر چیف جسٹس برہم
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان