اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںوزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ بلدیاتی نظام کی اشد ضرورت ہے ، موجودہ ..

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ بلدیاتی نظام کی اشد ضرورت ہے ، موجودہ بلدیاتی نظام کسٹم پیڈ ہے، میئر کراچی

, صوبائی اسمبلی میںعددی برتری کی بنیاد پر جو بلدیاتی نظام نافذ ہے وہ لاتعداد خامیوں سے پر ہے، بلدیہ مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا،وسیم اختر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ بلدیاتی نظام کی اشد ضرورت ہے ، موجودہ بلدیاتی نظام کسٹم پیڈ ہے، صوبائی اسمبلی میںعددی برتری کی بنیاد پر جو بلدیاتی نظام نافذ ہے وہ لاتعداد خامیوں سے پر ہے، بلدیہ مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا ، معیشت اور جمہوریت مضبوط ہوگی، براہ راست میئر کا انتخاب پر مشاورت کریں گے اور جو بھی بہتر صورتحال ہوگی اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، کراچی میں میئر کراچی ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کریں گے، کھیلوں کے میدانوں کو فعال کر رہے ہیں اور قومی کھیل ہاکی کو بے یاور و مددگار نہیں چھوڑیں گے یہ بات انہوں نے ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 17 ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر تقسیم انعامات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا ، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ملیر کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ایک گول سے جیت لیا جبکہ فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم نے تین گول سے ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا اس موقع پر ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولپمیئن کامران اشرف اولپمیئن ایاز محمود، قمر ابراہیم، سمیر حسین، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر زبیر حبیب، نائب صدر طلعت محمود، خازن محمد علی جعفری، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یوسف، طارق خان اور ہاکی سے وابستہ دیگر کھلاڑی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ آج جو کھیل دیکھنے کو ملا ہے اس سے اندازہ ہوتاہے کہ کھلاڑیوں میں ذوق و شوق موجود ہے انہیں سرپرستی کی ضرورت ہے اس کھیل میں آنے والے نوجوان محنت کریں اور ہاکی کا کھویا ہوا مقام اپنے ملک کو واپس دلائیں، ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور ایک وقت میں دنیا کے سارے اعزازات اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے پاس تھی، ہاکی کو حکومتی سرپرستی اس طرح نہیں ملی جس طرح قومی کھیلوں کو دی جاتی ہے جس کے باعث آہستہ آہستہ ہم نے سارے اعزازات کھو دیئے، کے ایم سی اس کھیل کو آگے بڑھانے میں آپ کے ساتھ ہے اور جس طرح بھی ممکن ہوا ہر طرح کا تعاون کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ یہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے اپنی پہلی تقریر میں کراچی کا ذکر کیا اور سمندر سے کچرے کے ڈھیر تک کی بات کی، یہ کراچی کے شہریوں کے لئے خوش آئند ہے ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور ہم ذمہ داری کے ساتھ کراچی کی خدمت کریں گے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر ہم سے تعاون کرے گی تو کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم ان کا بھی ساتھ دیں گے لیکن ماضی کی پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کے لوگوں کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، ورلڈ بینک کی رپورٹ دیکھ لیں یا سپریم کورٹ کے احکامات دیکھ لیں، صوبائی حکومت نے بیڈ گورننس کے تمغے حاصل کئے ہیں، اس موقع پر میئر کراچی نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اورڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہاکی ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی اور کیش پرائز دیا گیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں